بونیر: یتیم طلباء کیلئے طوطالئ گورنمنٹ بوائز کالج میں عید ملن پارٹی کا انعقاد

Spread the love

بونیر(اے ار عابد سے)
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و صدر مالاکنڈ ڈویژن ویلفیئر ونگ محمدشاہد خان کے جانب سے یتیم طلباء کیلئے طوطالئ گورنمنٹ بوائز کالج میں عید ملن پارٹی اور کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کورٹ کا ایک تعارفی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس کیمپ میں اے سے خدوخیل نمرا اویس ،اے ایس ڈی ای او سعید جمال ،عبیداللہ،سلطان محمد، شعیب علی ،لعل حسین،سعود خان،عارف خان،اشفاق اور صہیب خان شریک ہوئے۔
اس کیمپ میں یتیم طلباء کیلئے بہترین کھانا فراہم کیا اور ساتھ ساتھ صوابی (عالم آباد) کے مقام پر KORT کے قائم شدہ کیمپس کے متعلق طلباء اور ان کے ساتھ آئیں ہوئے ان کے سربراہان کو آگاہ کیا گیا۔
اس کیمپ کے اعراض و مقاصد میں کشمیر ارفن ریلیف ٹرسٹ کے قیام کے مقصد کو واضح کرنا اور یتیم اور معاشرے کے ٹھکرائے ہوئے زیادہ سے زیادہ معصوم بچوں کو محفوظ چھت فراہم کرنا، اعلیٰ تعلیم و تربیت کے ذریعے ان کے مستقبل کو محفوظ بنانا اور انہیں معاشرے کا کارآمد اور قابل فخر انسان بنانا ہے۔ اس سلسلے میں ہماری اولین ترجیح 400 بچوں کی بھر پور کفالت کی صلاحیت کے حامل ادارے کی تشکیل ہے۔
اس ادارے میں بچوں کے لیے اعلیٰ ترین رہائشی سہولیات موجود ہیں۔ ہر بچے کے استعمال میں انفرادی طور پر بیڈ، سٹڈی ٹیبل، سٹڈی چیئر اور الماری موجود ہے۔
بچوں کی جدید تعلیم وتفریح کے لیے کمپیوٹرز موجود ہیں۔
کھانا کھانے کے لیے اعلیٰ فرنشڈ ڈائیننگ روم ہے جس میں فریزر، ٹیلی ویژن اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔
بچوں کے لیے ہمہ پہلو مطالعاتی شوق کی تسکین ونشونما کے لیے آراستہ لائبریری کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔بچوں کی انفرادی اور اجتماعی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔بچوں میں اعلیٰ کردار کے حامل خصوصیات مثلاً راست گوئی، ایثار، اخوت، ہمدردی، ایمانداری اور تقویٰ جیسی خصوصیات پیدا کرنے کے لیے خصوصی لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔
ادارے کا اندرونی ماحول روائتی کفالتی اداروں کے برعکس انتہائی خوشگوار، منظم اور گھریلو ہے۔ بچے یہاں پر اپنے مشفق اساتذہ کے زیر سایہ بھائیوں کی طرح رہتے ہیں جب کہ اساتذہ بھی اپنے حسن اخلاق سے ان بچوں کو والدین کی کمی کا احساس نہیں ہونے دیتے۔ یہی وجہ ہے کہ بچے اپنے تمام تر معاملات بلا جھجھک انتظامیہ کے ساتھ زیر بحث لائے جاتے ہیں اور ان سے مناسب راہنمائی کے خواہاں بھی رہتے ہیں۔ KORT کے اندرونی ماحول کا مشاہدہ کرنے کے بعد یہ اندازہ لگانا قطعاً مشکل نہیں ہے کہ یہ ایک ایسا گھر ہے جس کے رہنے والے کسی الجھاؤ یا کسی پریشانی کے بغیر اپنے روز مرہ کے معاملات احسن انداز میں سرانجام دے رہے ہیں۔ KORT کے ماحول کی یہی انفرادیت اور حسن تعلق اسے ایسے تمام دوسرے اداروں سے منفرد اور ممتاز ہی نہیں کرتا بلکہ اس کے روشن مستقبل کا عکاس بھی ہے, ادارے میں ہر سال 10 یتیم طلباء کو ان گاڈیئن کے ساتھ عمرہ پیکچ بھی مہا کیا جاتا ہے اور رمضان راشن پیکچ سمیت دیگر پیکجز سے بھی آراستہ کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button