
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
آج ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین جناب واصل خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جناب جان محمد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار روم تیمرگرہ کا دورہ کیا۔
۔ ڈسٹرکٹ بار روم کے نئی کابینہ جناب عابد حیات ایڈوکیٹ (صدر) جناب عابد مجید ایڈوکیٹ (جنرل سیکرٹری) اور ڈویژنل صدر بشیر صافی ایڈوکیٹ نے ڈپٹی کمشنر کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ تیمرگرہ بار ایسوسی ایشن سال1981 سے چلا آرہا ہے
ڈپٹی کمشنرنے اے جمیل حال میں وکلاء کے ساتھ بار روم کے مسائل کے سلسلے میں میٹنگ کی اور نئی کابینہ کو مبارک دی۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے تیمرگرہ بار روم کے لئے ان لائین لائبریری کے قیام اور ایک کلاس فور تعیناتی کا اعلان کیا
جناب ڈپٹی کمشنر دیر پائین نے ڈسٹرکٹ بار روم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مسائیل کے حل کے لئے ڈسٹرکٹ بار روم کے ساتھ کوارڈینیشن رکھیں گے ضلعی انتظامیہ بار ایسوسی ایشن کے مسائیل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے گی