نیوٹریشن سے جڑے پیچیدہ مسائل پرایک روزہ آگاہی سمینارکاانعقاد

Spread the love

چترال (سیدنذیرحسین )آغاخان ہیلتھ سروس چترال کےسنٹرل ایشیاء ہیلتھ سسٹم اسٹرنتھیننگ اِنی شیٹو(CASI) پراجیکٹ کےزیراہتمام وادی کھوت نے نواحی گاوں یخدیز نیوٹریشن سے جڑے پیچیدہ مسائل پرایک روزہ آگاہی سمینارکاانعقاد کیاگیا۔سمینارسے 120سے زائدخواتین حضرات نے شرکت کی۔سمینارسے خطاب کرتے ہوئے منیجرکمیونٹی ہیلتھ چترال ریجن نصرت جہاں،منیجرکاسی پرجیکٹ اے کے ایچ ایس پی نگارعلی ،ڈاکٹرعدنان، فیلڈہیلتھ آفیسر اشفاق احمد اوردوسروں نے کہاکہ غذائی قلت کے خاتمے اورغذائی قلت کے شکاربچوں کی شرح اموات میں کمی لانے کیلئے آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے کاسی پراجیکٹ چترال میں گذشتہ کئی سالوں سے نیوٹریشن سے جُڑے پیچیدہ مسائل کو زیرِبحث لانے کی ہرممکن کوشش کررہےہیں
۔جہاں چترال کے دوردرازعلاقوں میں بچوں کی معائنہ اورہرقسم کی سہولیات فراہم کررہےہیں بچوں میں غذائی کمزوری کی بنیادی وجہ غربت نہیں بلکہ شعوراورآگاہی کا فقدان ہے۔جس میں ہرمکتبہ فکر کے لوگ اپناکلیدی کرداراداکرنے کی ضرورت ہے۔بچوں کے حوالے سے والدین میں شعورنہ ہونے کی وجہ معمولی بیماریاں بھی پیچیدہ صورت اختیار کرلیتی ہیں ۔ اس لیے ضروری ہے کہ ماؤں کی غذاکا بھی خوب خیال رکھا جائے اور جب ایک ماں حاملہ ہوجائے تو اسے اپنے علاوہ اپنے آنے والے بچے کی غذا بھی کھانی چاہیے
انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی اکثریت غذائی قلت ، آئیو ڈین اور آئرن کی کمی کا شکار ہیں اس کی بڑی وجہ متوازن غذا کا نہ ملنا اور آبادی میں تیزی سے آضافہ ہے بچوں کی خوراک میں دودھ کا شامل کرنا ضروری ہے۔ حا ملہ خا تو ن کو ایک کی بجائے دو جا نو ں کا بو جھ اٹھا نا ہو تا ہے اور پیٹ میں پا لنے وا لے بچے کے لئے بھی متو ازن اور صحت مند خورا ک کی فرا ہمی کو یقینی بنا نا ہو تا ہے لیکن ہما رے گھرا نو ں میں اس پر کو ئی خا ص تو جہ نہیں دی جا تی جس کی و جہ سے خوا تین خورا ک کی شد ید کمی کا شکا ر ہو جا تی ہی۔ دوسری جانب درمیانی طبقے کے بیشتر والدین اس حقیقت سے واقف نہیں ہیں کہ چھ ماہ سے زائد بچوں کو ماں کے دودھ کے علاوہ بھی غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا والدین کو بچوں کی غذائیت کے بارے میں تعلیم دینے اور عام طور پر بچوں کی مکمل اور غذائیت سے بھر پور خوراک کی دستیابی کو یقینی بنایاجائے ۔ متوازن خوراک ہر فرد کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں نومولود اور دودھ پلانے والی ماؤں کی غذائیت کا خیال رکھنے کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ نومولود بچوں کے والدین اور حاملہ خواتین کو متوازن غذا کھانے کی ترغیب دینے کی ضرورت ہے تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکے۔سیکرٹری لوکل کونسل شیرقیوم بیگ، چیئرمین اے کے وائی ایس بی نصیرالدین اوردوسروں نے کاسی پراجیکٹ کے کاوشوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اے کے ایچ ایس پی چترال کے پسماندہ اوردورافتادہ علاقوں میں صحت کے بنیادی سہولتات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ گھرگھرآگاہی دے رہے ہیں جوقابل ستائش  ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button