
(حبیب محمد خٹک )
حلال رزق کمانا عین عبادت ہے ۔جائز کاروبار کرنا پیغمبری پیشہ ہے۔محل وقوع کے اعتبار سے وادی تالاش ہر قسم کی سرمایہ کاری کیلئے پر آمن اور موزوں علاقہ ہے۔۔الحاج شیر حسن خان
ان خیالات کا اظہار تالاش دیر لوئر کے معروف سماجی اور کاروباری شخصیت الحاج شیر حسن خان نے تالاش کے مرکزی بازار میں بمقام فقیر آباد کلپانی اکمل حسن پلازہ میں قدیمی کشمیر بیکرز سویٹس اینڈ پیزہ ہٹ سپر سٹور میں جوس اینڈ ائیس کریم پوائنٹ کے افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ۔اس موقع پر کشمیر باغ سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار اور کاروباری شخصیت حاجی غلام مصطفیٰ کشمیر با با جی کے صاحبزادے اذیب مصطفی ،عمر مصطفیٰ ،سابق کونسلر اور بزنس مین ملک شاہ حسن ،فضل حسن گل لالہ ویگر نے بھی اظہار خیال کیا ۔الحاج شیر حسن خان نے مزید کہا کہ بیرون ممالک کو روزگار کے سلسلے میں جانے سے بہتر ہے کہ ہر کوئی اپنے ہی ملک کاروبار شروع کریں ۔کیونکہ اپنے کاروبار میں عزت بھی اور برکت بھی ہے ۔اور ساتھ علاقے کے ہنرمندوں اور بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع بھی مل سکتے ہیں ۔الحاج شیر حسن خان نے قدیمی کشمیر بیکرز سویٹس اینڈ پیزہ ہٹ سپر سٹور کے مالکان کو صفائی ستھرائی اور پیزہ ،شوارمہ،برگر کے ساتھ جوس اینڈ ائیس کریم پوائنٹ کے افتتاح پر خراج تحسین بھی پیش کیا ۔انیوں نے ملک بھر کے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد سے اپیل کی کہ وہ وادی تالاش آکر سرمایہ کاری کریں ۔کیونکہ وادی تالاش پانچ اضلاع کو ملانے کا واحد تجارتی شاہراہِ ہونے کیساتھ مستقبل میں سی پیک کا اہم روٹ بھی بن سکتا ہے ۔