بونیر:8 فروری کو ہونے والے انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل

Spread the love

بونیر(بیورو چیف عابد سے)
8 فروری کو ہونے والے بونیر کے قومی اسمبلی کی نشست 10 اور صوبائی اسبلی کے نشست 25 ۔26 اور 27 پر عام انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کی گئی ہے اور 4604 تربیت یافتہ عملہ نے 3000 پولیس نفری کی سخت سیکورٹی میں پولیس لائن ڈگر ریٹرننگ آفیسرز کی نگرانی میں بدھ کے روز الیکشن میٹریل حاصل کرکے اپنے اپنے ڈیوٹی اسٹیشن شام تک پہنچ گئے تھے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر حامد علی خان اور ڈی پی او شاہ حسن خان نے سامان کی ترسیل کی نگرانی کی تھی اور میڈیا کو بتایا کہ اس مقصد کے لئے 397 گاڑیاں فراہم کی گئی تھی تاکہ اسٹیشن جانے اور واپس پولیس لائن ڈگر انے میں آسانیاں پیدا کی جاسکے۔ادھر ڈسٹرکٹ الیکش کمشنر بونیر محمد اسلم خان نے بتایاہے کہ بونیر ضلع میں کل مرد و خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 62 ہزار 252 ہیں-
جن میں مرد ووٹرز کی کل تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 606 ہیں
اور خواتین ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 646 ہیں۔
بونیر ضلع میں انتخابات کیلئے مجموعی طور پر397 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں-
جن میں کل پولنگ بوتھ کی تعداد 1270 ہیں۔ان پولنگ اسٹیشنوں میں مردوں کیلئے 86 اور خواتین کے لئے 82 پولنگ اسٹیشن قائم ہیںجبکہ مرد و خواتین کیلئے 229 مشترکہ پولنگ سٹیشنز بھی قائم کئے گئے ہیں۔بقول ڈی سی بونیر حساس اداروں کی رپورٹ پر الیکشن کمیشن نے 12 پولنگ اسٹیشن حساس ترین اور 21 کو حساس قرار دیا ہیں جبکہ دیگر 364 کو نارمل قرار دئے گئے ہیں اور حساس ترین اور حساس پولنگ اسٹیشن کیلئے اضافی نفری اور فوج کے جوان تعینات کئے ہیں اور ارمی کویک رسپانس ٹیمیں اور پولیس کویک رسپانس ٹیمیں بھی اس پاس موجود رہیگی اور ڈی سی ڈی پی او اور کرنل کی نگرانی میں انتظامیہ پولیس اور فوج کے دستے موبائیل گشت پر ہونگی اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہونے نہیں دیا جائے گا اور فوری رسپانس دیا جا ئے گا۔ڈی پی او شاہ حسن نے فول پروف سیکورٹی انتظامات کا دعویٰ کیا ہے اور سیکورٹی کے لئے 3ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کی تصدیق کی ہے۔
ڈی سی بونیر جو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر بھی ہے نے ضلع میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر دفعہ144کے تحت پابندی عائد کر دی ہے اور میڈیا کو الیکشن مانیٹر کرنے کے لئے خصوصی پریس کارڈ بھی جاری کئے ہیں تاکہ انتخابات کے عمل کو ازاد صاف شفاف یقینی بنایا جاسکے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ووٹ دینے ضرور نکلے اور خواتین کو بھی ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کریں اور اپس میں لڑنے جھگڑنے سے اجتناب کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ پریزائڈنگ افیسر ریٹرننگ افیسر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر سے رجوع کریں تاکہ درپیش مسلہ فوری طور ہر اور خوش اسلوبی سے طے کیا جاسکے اور انتخابی عمل میں خلل نہ پڑے اور یہ قومی فریضہ خیریت سے انجام پائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button