لوئر چترال: پولیس کی کاوشوں سے فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل

Spread the love

لوئر چترال پولیس کی کاوشوں سے تھانہ لٹکوہ کے حدود میں فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کی خصوصی ہدایات پر عوام کے درمیان معمولی تنازعات کو ڈی۔ار۔سی میں معتبرات علاقہ کی موجودگی میں باہمی صلح اور اتفاق رائے سے حل کیا جارہا ہے۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ تمیزالدین کی سربراہی میں ایس ایچ او لٹکوہ انسپکٹر مجیب الرحمن اور چیرمین ڈی۔ار۔سی لٹکوہ خدا پناہ و ممبران کی کاوشوں سے علاقہ سانیک بالا لٹکوہ سے تعلق رکھنے والے دو فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ معتبرات علاقہ کی موجودگی میں باہمی مشاورت سے حل کیا گیا۔

ڈسپیوٹ ریزولیشن کونسل ممبران اور معتبرات علاقہ کی موجودگی میں دونوں فریقین کے افراد تنازعے کو ہمیشہ کے لئے ختم کرکے ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہوگئے۔

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button