بونیر: بنیادی صحت مرکز شلبانڈی کو پھر سے فعال بنایا گیا

Spread the love

بونیر(اے ار عابد سے) عرصہ اٹھ سال سے بھی زیادہ بند رہنے والا بنیادی صحت مرکز شلبانڈی کو پھر سے فعال بنایا گیا ہے اور علاقہ عوام کو صحت سہولیات فراہم کرنے کے لئے ڈاکٹر ایل ایچ وی دائی میڈیکل ٹیکنیشن اور ای پی ائی ٹیکنیشن کیساتھ کلاس فور اور چوکیدار تعینات کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ بی ایچ یو مرحوم ممبر صوبائی اسمبلی حاجی حبیب الرحمن خان نے سال 2013 میں منظور کروایا تھا اور سال 2016/17 میں اس کے لیئے ڈاکٹر عملہ ادویات ساز و سامان فراہم کئے تھے لیکن عملا عوام کے لئے غیر فنکشنل رہا تھا اور سب کچھ ناکارہ ہو کر بند پڑا رہا تھا جس کو پھر سے بحال کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر بونیر حامد علی خان نے نو منتخب ایم پی اے مشیر وزیر اعلی سید فخر جہان اور ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان اور علاقہ عوام کے بار بار مطالبات پر تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کا اجلاس اپنے دفتر میں بلایا اور ھدایات دئے کہ پیسکو بجلی پبلک ھیلتھ پانی محکمہ صحت ڈاکٹر دیگر عملہ اور ادویات جبکہ انتظامی افسران فرنیچر اور دیگر ضروری ساز و سامان کی فراہمی فوری یقینی بناکر بی ایچ یو شلبانڈی کو فنکشنل کریں جس پر فوری عمل درآمد کے نتیجے میں بی ایچ یو شلبانڈی کل سے مریضوں کو علاج معالجہ کے لئے کھول دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر عمران کی نگرانی میں عملہ یوسی شلبانڈی کے 20 ھزار ابادی کو بینادی صحت کے سہولیات فراہم کریں گے۔ڈپٹی کمشنر حامد علی خان نے علاقہ عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں اور علاج کیساتھ ای پی ائی مرکز سے اپنی خواتین اور بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروائیں اور صحت مند زندگی جیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button