تعلیم کا معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار

Spread the love

تعلیم کسی معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ جس کیلئے ملک کے مختلف علاقوں میں تعلیمی ادارے کام کرتی ہیں جن میں سے ایک دی فالکن اسکول اسبنڑ بھی ہے۔جو کہ علاقے میں اپنا ایک منفرد نام رکھتی ہے ۔جس کی بدولت علاقے کے بچوں کو اپنی دہلیز پر اعلیٰ اور معیاری تعلیم کا سلسلہ جاری ہیں ۔
دی فالکن سکول اسبنڑ ادینزئی لوئر دیر پختونخوا میں اس سال بھی تقریب تقسیم انعامات کی ایک پر رونق اور شاندار پروگرام ک اہتمام کیا گیا۔
اس موقع ملاکنڈ بورڈ کے سابقہ چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر زمین گل صاحب اور چیئرمین تحصیل ادینزئی جناب فیروز شاہ صاحب مہمان خصوصی تھے ۔
پروگرام کی کمپیئرنگ حسن خان سنی نے کی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ جس کی سعادت جماعت پنجم کے زوہیب خان نے حاصل کی۔


اس کےبعد حمد، نعت، خاکے ،میلوڈی،پیروڈیز،تقاریر اور ملی نغمے پیش کی گئی۔
اردو تقاریر محمد نبی ،عادل پرویز اور روحیل خان نے پیش کی جس کے موضوعات بالترتیب ہمارے نبی ص ، تعلیم کی اہمیت، ہمارا مستقبل تھے۔
امر تاج نے پشتو میں تقریر کرکے سامعین سے خوب داد وصول کی ۔ نرسری کلاس کے حوریا بی بی نے پشتو ٹپے بعنوان علم پیش کرکے انعامات جیتے۔
بچوں نے say no to corruption کے موضوع پر خاکہ پیش کیا جیسے لوگوں نے خوب سراہا ۔
اعزاز خان اور روحیل خان نے اپنی سریلی آواز میں نظمیں گائی۔ اور شرکاء سے خوں داد وصول کی
شاہ راز خان نے my country Pakistan کے عنوان سے انگریزی خوب دھڑاکے دار تقریر کی جو سامعین و حاضرین خوب پسند کی۔
تقریب سے علاقے کے سیاسی و سماجی عمائدین نثار خان،اقبال خان، پرویز ناظم ، غلام حسین، مختیار بابو،عمرزمان، گران خان، خان بادشاہ زرگر،زاکر اللہ بخت رحمان,جن پرویز،بلال یوسفزئی ،نظیر محمد وردگ ڈاکٹر شاہی زیب اور دینی و روحانی شخصیت پیر صاحب،اور طلباء کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں تحصیل ادینزئی کے چیئرمین جناب فیروز شاہ صاحب اور سابقہ چیئرمین ملاکنڈ بورڈ پروفیسر ڈاکٹر زمین گل نے خصوصی شرکت کی۔


مقررین نے تعلیم کے میدان میں فالکن اسکول اسبنڑ ادینزئی کے کردار کو سراہا اور خواہش ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی یہ ادرہ اسی طرح بچوں کی مستقبل کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریگا۔
اسکول کے پرنسپل پی ایچ ڈی سکالر جاوید خیال نے آنے والے مہمانوں کی شکریہ ادا ۔اور اپنے اسکول کے اغراض و مقاصد پہ سیر حاصل بحث کی ۔
چیئرمین سید فیروز شاہ نے اسکول کے ٹاپ 5 بچوں کو نقد انعامات سے بھی نوازا ۔اور کہا کہ فالکن اسکول جیسے اداروں کی وجہ سے پشتون معاشرہ بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا ۔
ملاکنڈ بورڈ کے سابقہ چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر زمین گل صاحب نے اپنے سپیچ میں بچوں کی ٹیلنٹ پہ بات کی۔ اور فالکن اسکول کے کردار کو علاقے میں ترقی کیلئے ایک نیک شگون قرار دیا۔


موصوف نے تمام پرائیویٹ سکولز و کالج کے کردار کو پاکستان کے تعلیمی میدان میں ایک اہم زمہ دار کے طور پر پیش کیا۔
آخر میں کامیاب ہونے والے طلباء میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے ۔ تقریب کا اختتام پذیر صاحب کے دعائیہ کلمات سے ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button