
لوئیر دیر رحمت اللہ سواتی سے) سا بق ضلعی ناظم اور پیپلز پا رٹی لوئر دیر کے شہید رہنما ظاہر شاہ المعروف بھائی جان نے ملک و قوم کے لئے جان کی قربانی دی 2013 کے الیکشن میں پیپلز پا رٹی کا راستہ روکنے کے لئے ظاہر شاہ بھائی جان کو6ساتھیوں سمیت7 مئی 2013کو باباگام میدان میں انتخابی مہم کے دوران بم دھماکہ میں شہید کیا گیا تھاان کا قوم کے لئے گرانقدر اور بے لوث خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان کا مشن جا ری رکھا جا ئیگا ان خیالات کا اظہار پیپلز پا رٹی کے سابق ایم پی اے اور شہید ظاہر شاہ بھائی جان کے بھائی محمد زمین خان ایڈوکیٹ،پیپلز پا رٹی لوئر دیر کے ضلعی صدر نواب زادہ محمود زیب خان، جنرل سیکرٹری سید محمد اشفاق با چا، سیکرٹری اطلاعات عالم زیب ایڈوکیٹ، نعیم اللہ خان، پیپلزلائرز فورم ملاکنڈ ڈویژن کے رہنما محمد سلیم ایڈوکیٹ، باچا منیر یوسف زئی، تحصیل بلامبٹ کے سیکرٹری اطلاعات ملک ارشاد خان، نواب زادہ احمد زیب خان، ملک آمان اللہ خان، اخون زادہ ظہور، ملک طفیل عالم،پی ایس ایف حسن زیب ودیگر نے پیپلز پارٹی کے شہید رہنما محمد ظاہر شاہ المعروف بھائی جان کے 11ویں برسی کے موقع پر اوڈیگرام میں بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے شہید ظاہرشاہ بھائی جان کی بلا امتیازعوامی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پا رٹی ہے شہید زولفقار علی بٹھو، بے نظیر بٹھو، ظاہر شاہ بھائی جان و دیگر نے ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے جانوں کی قربانیاں دیکر اپنی خون سے پیپلز پا رٹی اور جمہوریت کی ابیاری کی مقررین نے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن ایک پسماندہ ڈویژن، جو دہشت گردی،سیلاب، زلزلہ جیسے قدرتی آفات سے متاثرہے اس لئے حکومت ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ سے گریز کریں بصورت دیگر پیپلز پارٹی اس کی شدید مذاحمت کرے گی مقررین نے کہا کہ پیپلز پا رٹی نے لوئر دیر میں اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کر وائے جبکہ پی ٹی ائی کو ضلع دیر کے عوام نے دو بار ووٹ دیکر اقتدار دلایا لیکن لوئر دیر میں ایک بھی میگا پراجیکٹ کی منظوری نہیں دی ضلع دیر کے عوام نے ووٹ پی ٹی ائی کو دیا لیکن عوام کی خدمت پیپلز پا رٹی کرے گی پی ٹی ائی نے نوجوانوں کو خالی خولی نعروں پر ورغلا کر گمراہ کیا انشاء اللہ مستقبل پیپلز پا رٹی کا ہے۔