
تالاش (حبیب محمد خٹک سے) پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک سکے کے دو رخ ہیں ۔جماعت اسلامی ہر محاذ پر آئین پاکستان کے بالا دستی کیلئے تن تنہا مقابلہ کرتا رہے گا۔جماعت اسلامی ایک عالمگیر تحریک جبکہ سیاست اور انتخابات اس تحریک کا محض ایک جز ہے ۔ہمارے تحریک کا بنیاد مستقل مزاجی اور تقویٰ پر ہے ۔پروفیسر ابراھیم
ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی دیر لوئر کے زیر اہتمام ضلعی اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراھیم خان نے کیا ۔اجتماع ارکان سے صوبائی نائب امیر ڈاکٹر عطاء الرحمن ،صوبائی جنرل سیکرٹری عبد الواسع ،ضلعی امیر دیر لوئر اعزاز الملک افکاری ،اور ضلعی جنرل سیکرٹری دیر لوئر حافظ انجینئر یعقوب الرحمٰن ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔پروفیسر محمد ابراھیم خان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے مختلف تجربات کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ تن تنہا مقابلہ کریں گے ۔کیونکہ ملک کے اندر جماعت اسلامی کے بغیر تمام سیاسی جماعتوں کا جھنڈا الگ مگر ایجنڈا ایک ہے ۔اور وہ ایجنڈا ملک اور قوم کے تباہی اور بربادی ہے ۔جو کہ باری باری پاکستانی عوام دیکھ رہےہیں ۔اانہوں نے جماعت اسلامی کے ارکان کردار سازی پرزور دیا اور ہرمشکل گھڑی میں ثابت قدم رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ دین اور دنیا اللہ کے احکامات کے مطابق بنایا جائے ۔جماعت اسلامی کا مقصد اللہ کے زمین پر اللہ کے نظام کا قیام ہے ۔جس کیلئے جماعت اسلامی کا جدوجھد پاکستان سمیت دنیا بھر میں جاری رہے گا ۔ جماعت اسلامی کے ارکان وکارکنان مایوس نہ ہو کیونکہ حالیہ جنرل الیکشن میں جماعت اسلامی کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے کمی نہیں ۔لیکن بدقسمتی سے فارم 45اورفارم 47جا ایشو سب کے سامنے ہیں ۔جوکہ قابلِ افسوس ہے ۔پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے ملک کو مہنگائی ،بے روزگاری ،بد امنی اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے قرضوں میں جکڑنے کے علاؤہ کچھ بھی نہیں کیا ۔19مئی کو پشاور میں صوبائی سطح پر مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن کے قیادت میں ایک عظیم الشان غزہ مارچ ہوگا ۔جس میں دیر لوئر سے دس ہزار افراد پر مشتمل قافلہ شرکت کرینگے ۔