
بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)بٹ خیلہ میں چوکیدار نے مبینہ خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا،ملاکنڈ لیوی نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردیا۔ پرانہ لیوی پوسٹ بٹ خیلہ کے نچارج کے مطابق بٹ خیلہ بازار میں گزشتہ رات نوجوان چوکیدار وقاص ولد سرفراز ساکن خٹکے بٹ خیلہ نے خود کشی کرلی ہے مقتول کے جیب سے ایک خط بھی برامد ہوا ہے جس میں انہوں نے اپنے والدین سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی گزارش کی ہے،تاہم اس میں خودکشی کی وجوہات بیان نہیں کی لیوی پوسٹ بٹ خیلہ کے پوسٹ کمانڈر کے مطابق انہوں نے واقع کی تحقیقات شروع کی ہے۔