
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کا پلاننگ آفیسر/ پروکیورمنٹ ممبر جناب نوید احمد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر آفس دیر پائین بمقام تیمرگرہ کا دورہ۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جناب کاشف احسان خان نے ڈپٹی کمشنر کو موجود ہ گندم کی خریداری برائے سال 25-2024 کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دے دی ۔جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔
۔ گندم کی خریداری پہلے آئیے پہلے پایئے کی بنیاد پر ہو گی
۔ گندم کی سرکاری قیمت فی من (40 کلو گرام) 3900 روپے مقرر کی گئی ہے۔
۔ 15 مئی 2024 تا 24 مئی 2024 لوکل زمینداروں کےلئے مقرر کی گئی ہے۔
۔ 25 مئی 2024 سے پہلے آیئے اور پہلے پایئے کی بنیاد پر ہو گی۔
۔ ایک زمیندار سے 500 میٹرک ٹن سے زیادہ گندم نہیں خریدی جائی گی۔
۔ صرف اعلٰی کوالٹی کی گندم خریدی جائیگی۔
۔ گندم کی خریداری بذریعہ کراس چیک خیبربنک سے کی جائیگی۔
۔ ضلع دیر پائین کا گندم کی خریداری کا ہدف 7000 میٹرک ٹن ہے۔
اس کے علاوہ باقی تمام شرائط جاری کردہ پالیسی کی تحت پوری کی جائیگی۔
ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں گندم کی خریداری میں کسانوں کو ہرم ممکن سہولیات دی جائے۔
وزیراعلی خیبر پختونخواہ جناب علی امین گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں کسانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلیے بھرپور اقدامات اٹھائیں جائیں ، غذائی اجناس کی تحفظ یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات کی جائے۔