لوئیر دیر: تھیلیسمیاکے عالمی دن کے حوالے سے الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام اگاہی سیمینار

Spread the love

لوئیر دیر) 8مئی کو تھیلیسمیاکے عالمی دن کے حوالے سے الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتال تیمرگرہ میں اگاہی سیمیناراور اگاہی واک کا اہتمام کیا گیا اس حوالے سے ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ ہسپتال تیمرگرہ کے کانفرنس ہال میں سیمینارمنعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز، پیر امیڈیکس، الخدمت فاونڈیشن کے زمہ دا ران، تھیلیسمیاکے بچوں اورا ن کے والدین نے شرکت کی سیمینار سے تیمرگرہ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر علی اصغر، سرجن ڈاکٹر بخت سرور، سپائن ارتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر وقار عالم، ڈاکٹر قیام الدین، الخدمت فا ونڈیشن لوئر دیر کے نائب صدر حاجی مجید اللہ، الخدمت ہسپتال تیمرگرہ کے ڈائریکٹرمجید اللہ خان، حنیف خان، الخدمت بلڈ سو سائٹی کے انچارج محمد زیب ودیگر نے خطاب کرتے کہا کہ تھیلیسمیاایک موزی بیماری ہے جس کے حوالے سے عوام میں شعور واگاہی ضروری ہے لوئر دیر میں صرف رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 500 ہیں اگر عوام اس حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرکے کزن میں شادیاں کرنے سے قبل خون کے سکریننگ ٹیسٹ کی جائے تو اس تکلیف دہ اور موزی بیماری سے بچا جاسکتا ہے اس بیماری کا علاج کافی پچیدہ اوربچوں اور ان کے والدین کے لئے روگ بن جا تا ہے انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تھیلیمیساکے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیارکریں اور اس سے متاثرہ بچوں کو خون کی فراہمی کے لئے خون کی عطیات دیں اس موقع پر تھیلیسمیامریضوں کو خون کی فراہمی پر الخدمت فا ونڈیشن کی خدمات کو سراہا گیا اس موقع پر ڈاکٹروں میں تو صیفی سر ٹیفکیٹ، شیلڈ جبکہ تھیلیسمیامریض بچوں کو تحائف دئے گئے اور سیمنار کے اختتام پر واک کی گئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button