لوئیر دیر: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ ایڈمنسٹریشن بلاک کی عمارت بوسیدہ

Spread the love

لوئیر دیر) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ ایڈمنسٹریشن بلاک کی بوسیدہ عمارت کے دیواروں میں دراڑیں پڑ گئے بوسیدہ عمارت طلباء وطالبات کی سروں پر لٹکی ہوئی تلوار ہے جوکسی بھی وقت طلباء کی قیمتی جانوں کی ضیاع کا سبب بن سکتا ہے گور نمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ جوکہ 1969میں اس کی عمارت تعمیر ہوئی ہے مذکورہ کالج کا ایڈمنسٹریشن بلاک کی دیواروں میں بڑے بڑے شگاف پڑ گئے ہیں جبکہ دروازیں بھی دیمک زدہ ہوگئے ہیں کالج انتظامیہ نے مذکورہ بلڈنگ کو خالی کر لیاہے اور بلڈنگ کو ڈمیج قرار دیا ہے لیکن ابھی تک اس بوسیدہ عمارت کو مسمار نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے طلباء وطالبات اس عمارت کے سایہ میں بیٹھ کر اوربرآمدہ سے گزرتے ہیں جوکہ طلباء وطالبات کی قیمتی جانیں ضائع ہونے کا سبب بن سکتا ہے اس حوالے سے پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ کے پرنسپل سراج الدین نے بتا یا کہ انھوں نے متعلقہ حکام حکام کو کئی بار ریمائنڈر بھیج دئے لیکن ابھی تک کو ئی شنوائی نہیں ہوئی طلباء وطالبات کے والدین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گو رنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ کی بوسیدہ عمارت کو فوری طور پر گراکر اسے دوبارہ تعمیر کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button