گرلز ڈگری کالج جندول کی طالبات کا بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر احتجاج

Spread the love

لوئر دیر (اظہار الحق درانی)
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج جندول کی طالبات نے بنیادی سہولیات کی فقدان اور سینکڑوں طالبات کیلئے 25 پروفیسرز،لیکچررز میں سے صرف 6 لیکچرز کی دستیابی اور بی ایس میں صرف ایک ڈیپارٹمنٹ باٹنی کے حوالے مین ثمرباغ روڈ بلاک کیا۔
مظاہرین نے سہولیات کی دستیابی ،سٹاف کی فراہمی اور ٹرانسپورٹ ،صاف پانی کی سہولت دینے کیلئے میڈیا سے گفتگو کی۔
تفصیلات کے مطابق دو تحصیلوں پر مشتمل علاقہ جندول میں قائم واحد گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں بنیادی سہولیات ناپید ہیں
مظاہرین سے اظہار خیال کرتے ہوئے طالبہ جویریہ وقاص نے بتایا کہ سینکڑوں طالبات کیلئے 25 پروفیسرز اور لیکچررز پوسٹوں میں سے پرنسپل سمیت 6 لیکچرز تعینات ہیں باقی تمام پوسٹ کافی عرصہ سے خالی ہیں، اس کے ساتھ بی ایس پروگرام میں صرف ایک ڈیپارٹمنٹ موجود ہے جوکہ قابل افسوس ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پینے کا صاف پانی، بجلی اور بیٹھنے کیلئے فرینچر میسر نہیں ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ممتاز قانون دان و سماجی کارکن حبیب الرحیم ایڈوکیٹ نے کہا کہ گرلز کالج میں سٹاف اور سہولیات کا نہ ہونا قابل تشویش ہے انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، علاقے کی طالبات کی مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے انہوں نے حکومت سے مستقل بنیاد پر لیکچررز کی فراہمی اور مسائل کی حل کیلئے اپیل کی اور طالبات سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
طالبات کی مظاہرے میں علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت حمید اللہ مشوانی ،وحید خان تاجک اور شوکت علی شاہ سمیت دیگر مشران نے شرکت کی۔
مظاہرے سے مین شاہرہ کئی گھنٹوں تک بلاک رہا ، طالبات کی حکومت کی خلاف شدید نعرہ بازی، مسائل کی حل کیلئے دھرنے دینے کا اعلان۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button