سوات میں یوم تکبیر کی شاندار ریلی کا انعقاد

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات میں یوم تکبیر کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ سوات کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہداللہ خان کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سوات سہیل احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عبداللطیف، صدر بازار ٹریڈرز یونین فیڈریشن عبدالرحیم اورسول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء نے ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر سے مکانباغ تک واک کی اور پاکستان کی ناقابل تسخیر دفاع اور یوم تکبیر کے حوالے سے واشگاف نعرے بلند کئے۔
ڈپٹی کمشنر سوات نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوات کی عوام بڑی تعداد میں پورے جوش و خروش کے ساتھ یوم تکبیر منانے کیلئے نکلی ہے اور ہر طبقہ فکر کے لوگ اس میں شامل ہیں جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سوات کے عوام پاکستان کی دفاع اور سالمیت کیلئے اپنے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے اور ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔ ریلی کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاھداللہ خان اور صدر بازارٹریڈرز یونین فیڈریشن عبدالرحیم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہاکہ وہ دن پاکستان نے چاغی کے مقام پر ایک کے بعد ایک ا پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ 28 مئی کو وطن عزیز کو اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا اورپانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان نے 7 ایٹمی ممالک کی فہرست میں اپنا نام درج کروادیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button