گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی پشاور کا 118 واں خصوصی سنڈیکیٹ اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت منعقد ہوا ، وائس چانسلر نے تمام سنڈیکیٹ ممبران کو خوش آمدید کہا۔ رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد نے تلاوت قرآن پاک کے بعد سنڈیکیٹ اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔
ٹریژرر ڈاکٹر عبدالسلام نے نظرثانی شدہ بجٹ 24-2023 اور 25-2024 کا تخمینہ پیش کیا اور فورم کو بجٹ خسارے پر قابو پانے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر سنڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) پشاور ہائی کورٹ ارشاد قیصر ، پروفیسر ڈاکٹرغلامرضا بھٹی (نمائندہ ایچ ای سی) ، ڈپٹی سیکرٹری ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا ندیم آختر ، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا جمشید خان ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا سید ابراہیم شاہ، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان و دیگر ممبران نےشرکت کی. اجلاس میں متفقہ طور پر 85 واں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی میٹنگ کے منٹس کی منظوری، ہائرایجوکیشن کمیشن یا خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے ملنے والی فنڈز کی شرط پر بجٹ کی منظوری اور گیسٹ ہاؤسز کے رومز چارجز بڑھانے کی منظوری دی گئی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے تمام ممبران کا کامیاب سنڈیکیٹ اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں تعاون پر ہائرایجوکیشن کمیشن و صوبائی حکومت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی ملازمین یونیورسٹی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ معیاری تعلیم و تحقیق اور دوسرے ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دے.