
تالاش (حبیب محمد خٹک سے) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے وعدے کے مطابق مساجد کے اماموں اور خطیبوں کے ماہانہ اعزازیہ میں اضافہ کرنے کے احکامات جاری کریں ۔
دیر لوئر کے تمام جامع مساجد کے اماموں اور خطیبوں نے مطالبہ کیا ہیں۔ کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے حلف کے دوران وعدہ کیا تھا ۔کہ میں خیبرپختونخوا کے تمام جامع مساجد کے رجسٹرڈ اماموں اور خطیبوں کے ماہانہ اعزازیہ جو کہ دس ہزار روپے مقرر ہے۔اور ہر سہہ ماہی کو 30ہزار دیا جارہا ہے ۔ان کو دس ہزار سے بڑھا کر فی مہینہ 25ہزار روپے کریں گے ۔ اور ساتھ انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ آیندہ ضلعی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر وغیرہ کے دفاتر کے چکر کاٹنے کے بجائے باعزت طور پر دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین کی طرح نیشنل بنک میں اپنے اکاؤنٹ سے اعزازیہ کی رقم ماہانہ کی بنیاد پر 25ہزار روپے کسی بھی وقت وصول کریں گے ۔لیکن تاحال وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے جانب سے کئے گئے وعدے کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا ۔اگر چہ یہ منصوبہ تاریخ میں پہلی مرتبہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں شروع کیا تھا ۔جس کا تمام تر کریڈٹ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کو جاتا ہے ۔لہذا اس ضمن میں ایک دفعہ پھر دیر لوئر کے جامع مساجد کے اماموں اور خطیبوں نے وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ موجودہ مہنگائی اور مشکلات کے پیش نظر فی الفور اپنے وعدے کے مطابق اعزاز یہ میں اضافہ کرکے جامع مساجد کے اماموں اور خطیبوں کے دعاؤں سے اپنے آپ کو منور کریں ۔بصورت دیگر ہم صوبائی سطح پر تمام مساجد کے امام اور خطیب وزیر اعلیٰ ھاؤس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مہمان بن جائینگے ۔۔