ہلال کرکٹ کلب معیار کی انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپین شپ میں نارتھ سٹار پر دوسری جیت

Spread the love

ثمرباغ( نمائندہ نوائے دیر)انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپین شپ میں ہلال کرکٹ کلب معیار کی دوسری جیت۔تفصیلات کے مطابق
انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپین شپ میں ہلال کرکٹ کلب معیار نے نارتھ سٹار کرکٹ کلب میاں کلے کو 3 وکٹوں ثے ہرا دیا۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوے نارتھ سٹار میاں کلے نے 40 اوورز میں 7 وکٹوں پر 360 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ جسمیں بلال کے 160 رنز کی شاندار اننگ شامل ہے۔ اویس خان نے 3، حسنین نے 2 نثار ، عبدلللہ اور عطاءاللہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
جواب میں ہارون کی دھواں دار اننگ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ ہارون نے 56 گیندوں پر 112 رنز کا شاندار اننگ کھیلی۔
ادریس خان نے خوب ساتھ دیتے ہوے 99 رنز کی دلکش اننگ کھیل کر نروس نایینٹز کا شکار ہوے۔ امتیاز نے 46، حسنین 26 ابوبکر 25 اور اویس نے 16 رنز بناییں۔۔
ہارون اور ادریس کو مشترکہ طور پر پلیرز اف دی میچ قرار پاییں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button