
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کے ہدایات کی روشنی میں عوام الناس کے لئے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیاۓ خورد و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ناجائز منافع خوری روکنے کی غرض سے اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال کے زیر نگرانی سب ڈویژن تیمرگرہ کے مخلتف بازاروں میں پرائس مانیٹرنگ ڈیسک قائم کرکے عملہ تعینات کردیا گیا ہیں جہاں پر شہری موقع پر اپنی شکایت کا اندارج کرواسکتے ہیں. مذکورہ شکایت درج ہوتے ہی آن لان سسٹم کے ذریعے فوری طورپر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن دیر پائین کو موصول ہوگی اور اس پر فوری کارروائی کی جائیگی. عوام کی آگاہی کےلیے شہر کے نمایا ں مقامات پر بینرز اور اشتہارات بھی آویزاں کیے گئے ہیں. دیر پائین کے تمام بازاروں میں پرائس مانیٹرنگ ٹیمز تشکیل۔ دی گئی ہیں