آئی ٹی کانفرنس: جدید ٹیکنالوجیز پر تبادلہ خیال، شرکاء میں شیلڈز تقسیم

Spread the love

انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سابق طالب علم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور محمد اصغر خان گیسٹ آف آنر تھے۔

چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان نے گیسٹ آف آنر اور دیگر مہمانوں و شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے کانفرنسز تعلیمی اداروں میں بڑی اہمیت رکھتی ہیں، جو ماہرین اور طلباء کو سیکھنے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمپیوٹنگ ٹیکنالوجیز، ٹولز اور ایپلی کیشنز پر بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد ماہرین اور طلباء دونوں کو کمپیوٹنگ کے میدان میں اپنے اختراعی خیالات اور تحقیقی کام کو پیش کرنے، شیئر کرنے ، ان پر تبادلہ خیال کرنے اور سیکھنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کانفرنس کے شرکاء نے بہت کچھ سیکھا ہوگا اور وہ اس کے ذریعے ڈیٹا سائنس اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے لے کر سائبر سیکیورٹی اور بلاک چین تک کمپیوٹنگ ٹیکنالوجیز اور ان کی ایپلی کیشنز میں تازہ ترین رجحانات، چیلنجز اور مواقع تلاش کریں گے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ہائرایجوکیشن کمیشن، خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ، پاکستان سائنس فاؤنڈیشن ، یو ایس ایڈ، ای آر ڈی اے اور چیزیس کی تعاؤن کا شکریہ ادا کیا۔
گیسٹ آف آنر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اصغر خان نے اختتامی تقریب میں مدعو کرنے پر ارگنائزنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئی ٹی کی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، آئی ٹی ایک تیزی سے ترقی کرتا ہوا شعبہ ہے جو ملک کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے اور جدید زراعت کا انحصار بھی اسی پر ہے۔ انہوں نے چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر داؤد سمیت آرگنائزنگ کمیٹی کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس کانفرنس کے بہترین نتائج سامنے آئے گیں۔
آخر میں چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان اور گیسٹ آف آنر محمد اصغر نے شیلڈز تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button