سوات: کالاکوٹ میں چینگ چی رکشہ حادثے میں آگ بھڑکنے سے 4 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)
سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے کالاکوٹ میں چینگ چی رکشہ الٹتے ہی آگ بھڑکنے سے دو خواتین سمیت 4افراد جھلس کر جاں بحق اور دیگر 4افراد شدید زخمی ہوئے ہیں.
ایس ایچ اوتھانہ کالاکوٹ شریف اللہ کے مطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھرا چینگ چی رکشا اچاڑ سے کالاکوٹ جاتے ہوئے ڈرائیور فیاض ولد فراموش سکنہ کالاکوٹ سے بریک فیل ہونے سے بے قابو ہوکر الٹ گیا۔ رکشہ الٹتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار ضلع بونیر کے علاقے کلپانئی سے فاتحہ خوانی کے لئے آنے والی دو خواتین مسماۃ بخت زادگئی زوجہ زڑورخان اورسوچا بی بی زوجہ فریدگل اور ایوننگ شفٹ میں اسکول جانے والے دو طالب علم بھائی بیس سالہ ساجد اللہ اور پندرہ سالہ شاکراللہ ساکنان اچاڑ بری طرح جھلس کرجاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ رکشا میں سوار دیگر چار افراد مسماۃ بختئی،نثارولد زڑورخان ساکنان بونیر،ڈرائیور فیاض اورعکر۔علی سکنہ اچاڑ شدید زخمی ہوئے ہیں۔جاں بحق افراد کی میتیں دارمئی کے مقامی اسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مٹہ اسپتال اور بعدازاں حالت نازک ہونے پر سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button