محرم الحرام میں بجلی و گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت، ملک طارق اعوان

Spread the love

ایم پی اے ملک طارق اعوان سے اہل تشیع وفد کی ملاقات

وفد نے ایم پی اے کو محرم الحرام آمد سے قبل بجلی،سوئی گیس اور امن و امان کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا

شہر بھر کے امام بارگاہوں میں بجلی و گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت،امن و امان ہر صورت برقرار رکھا جائیگا،ملک طارق اعوان

پشاور(خلیل خان سے ) ن لیگ پی کے 82 کے ایم پی اے ملک طارق اعوان سے گزشتہ روز اہل سادات اور اہل تشیع کے اعلی سطح وفد نے سید جواد حسین شاہ کاظمی کی قیادت میں طارق اعوان قلعہ میں ملاقات کی اور محرم الحرام کی آمد سے متعلق شہر بھر کے امام بارگاہوں میں بجلی و سوئی گیس لوڈشیڈنگ،صفائی ستھرائی اور امن و امان سے متعلق آگاہ کیا جس پر ایم پی اے ملک طارق اعوان نے موقع پر ہی سوئی گیس، واپڈا اور ڈبلیو ایس ایس پی کے اعلی حکام سے رابطہ کرکے انہیں شہر بھر 67 امام بارگاہوں اور انکے گردونواح میں محرم کے دنوں میں 24 گھنٹے بجلی و سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے اور صفائی ستھرائی کو عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کی وفد میں شامل سید حماد شاہ، ملک واجد حسین، شہریار شاہ، سید زاہد شاہ، آغا سید ابرار علی شاہ، سید شوکت علی شاہ، سید زاہد رضوی و دیگر نے ایم پی اے ملک طارق اعوان کی جانب سے فوری رسپانس پر انکا شکریہ ادا کیا اور ایک سادات اور اہل تشیع برادری کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button