
دیر( بیورو رپورٹ) دیر سپورٹس کمپلکس دیر میں جاری چھ روزہ انٹر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس فیسٹیول اختتام پزیر ہوگیا,اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی عرفان اور ایم پی اے یامین خان تھے,ڈہ سی نے کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیموں میں ٹرافیاں ,نقد انعامات اور شیلڈ تقسیم کئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر صدیق اللہ نے ضلعی انتظامیہ اور ضلعی سپورٹس آفس کے تعاون سے منعقدہ چھ روزہ انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ ڈی سی عرفان علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں چار سو سے زائد کھلاڑیوں اور 25 ٹیموں نے شرکت کی ۔ جس سے سرکاری ملازمین جو دفاتر میں کام کرکے سخت تھکن کے شکار تھے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے پہلی دیگر کھلاڑیوں کی طرح تفریح فراہم کیا گیا تاکہ یہ بھی فریش ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سٹریٹ اور کم سن بچوں کیلئے بھی ٹورنامنٹ منعقد کیا جارہا ہے تاکہ چھوٹے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔ اس موقع پر ایم پی اے یامین خان نے کہا کہ ہم خود بھی کھلاڑی رہ چکے ہیں اور ان جیسے سرگرمیوں سے نوجوانوں میں مقابلہ کا رجحان بڑھ جاتا ہے۔ جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر صدیق اللہ نے مہمان خصوصی سمیت کھلاڑیوں اور شہریوں کا ٹورنامنٹ میں بھرپور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ ٹورنامنٹ میں کرکٹ ،والی بال ،رسہ کشی ،بیڈمنٹن کے مقابلے ہوئے ۔کرکٹ میں دیر لیویز ،رسہ کشی میں پولیس ،بیڈ منٹن میں ٹی ایم اے،والی بال میں ریسکیو 1122نے کامیابی حاصل کی۔اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی یامین خان ،ڈپٹی کمشنر عرفان علی،ڈی پی او وقار احمد,سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صدیق اللہ نے شرکت کی ۔اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں۔شیلڈز ،ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئیں۔جبکہ تقریب میں شریک مہمانوں کو بھی خصوصی شیلڈز دئے گئے ۔تقریب سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایس او نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں سرکاری اداروں میں موجود نوجوانوں کو ٹیلنٹ دکھانے اور عوام کو انٹرٹینمنٹ کا موقع ملا ۔یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہیگا اور بہت جلد کم سن بچوں کے لئے انڈر13فیسٹیول کا انعقاد کیا جائیگا ۔جس میں بچوں کو ٹیلنٹ ملنے کا موقع ملے گا۔