عنقریب صوبائی دفتر کے افتتاح سمیت صوبائی کنونشن کا انعقاد ہوگا
ظفر اللہ خان
صوبائی صدر مسلم لیگ ق یوتھ ونگ خیبر پخونخواہ
مسلم لیگ ق یوتھ ونگ خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر ظفر اللہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے مسلم لیگ پاکستان کی بانی جماعت سمیت ملک ملت کی نظریاتی تشخص کی امین ہے۔
انہوں نے کہا مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صوبائی دفتر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔۔عنقریب مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی ایڈوکیٹ سمیت دیگر قائدین آفس کا افتتاح کریں گیں۔
اور اس موقع پر قائدین صوبائی یوتھ کنونشن ‘پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گیں’ کی تاریخ کے اعلان سمیت صوبہ بھر میں مختلف اضلاع کی تنظیموں اور عہدیداروں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کریں گیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا نوجوان ہی ملک کا مستقبل ہیں۔ انکی بہتر تربیت رہنمائی اور نظریاتی وابستگی ملک کی تعمیر وترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا مسلم لیگ ق یوتھ ونگ نوجوانوں کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو انکے مسائل کو اجاگر کرنے سمیت انکی صلاحیتوں سے ملک و ملت کو فائدہ پہنچائے گا۔
انہوں نے کہا ملک روایتی سیاسی پارٹیوں سے عاجز آچکا ہے۔ مسلم لیگ ہی ملک کی نبض کی تشخیص سمیت اسکی روح کو توانا رکھنے اور بیرون دنیا میں اسکے ممتاز مقام کی حیثیت کو بحال رکھے گی