
دیر(بیورو رپورٹ) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں شعبہ پاکستان یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد ایاز، ڈائیریکٹر فنانس صاحبزادہ مراد حسین، شعبہ پاک سٹڈیز کے چیئرمین ڈاکٹر اسحاق احمد، دیگر فیکلٹی ممبران اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد ایاز نے قومی یکجہتی پر تفصیلی لیکچر دیا انہوں نے کہا کہ جب تک ہم لسانیت، تعصبات، پسند اور ناپسند کو ترک کرکے قومی کاز کیلئے محتد نہیں ہونگے تب تک ہم کسی بھی سطح پر ترقی نہیں کرسکتے، اللہ نے ہمارے وطن عزیز کو بے پناہ خزانوں سے مالامال رکھا ہے کئ بہترین موسم ہے، زراعت پر ہم اگر زیادہ سنجیدگی سے توجہ دینگے تو یہ پاکستان کی معیشت میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتے ہے۔ انہوں نے پاکستان سٹڈیز کے طلباء کیلئے مستقبل میں اعلیٰ مناسب پر ملازمتوں کے مواقع اور پاک سٹڈی کی سکوپ اور اہمیت سے متعلق طلباء کو اگاہ کیا۔ ڈایرکٹر فنانس صاحبزادہ مراد حسین اور شعبہ پاکستان سڈیز کے چیئرمین ڈاکٹر اسحاق احمد نے گسٹ سپیکر اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں جامعات کے درمیان باہمی یاداشت دستخط کرنے کیبعد طلباء کے ایکسچینج سمیت مشترکہ لایحہ عمل کے زریعے طلباء کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے جاینگے۔