شانگلہ: سرکاری ملازمین کا زبردست احتجاج، چارٹر آف ڈیمانڈ پیش

Spread the love

شانگلہ(آفتاب حسین)شانگلہ میں سرکاری ملازمین سڑکوں پر نکل آئے، حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دی۔ زبردست احتجاجی مظاہرہ شانگلہ پریس کلب الپوری میں کوارڈینشن کونسل کا مشترکہ اجلاس سرکاری ملازمین کے مختلف تنظیموں کے کہ صدور، سیکرٹر ی اور دیگرعہدداروں کی کثیر تعداد میں شرکت۔ کوارڈینشن کونسل کے صدر خضر حیات، نائب صدر میاں جاوید اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنشن کے اصلاحات کے نام پر سرکاری ملازمین کے ساتھ نا انصافی نا منظور ہیں، خیبرپختونخواہ کی پچھلی حکومت نے ملازمین کے پینشن سے جواڈ ہاک ریلیف ختم کی ہے اسکو بحال کیا جائیں۔تنخواہوں میں مہنگائی کی تناسب سے % 200 اضافہ کیا جائے۔ ہاؤس رینٹ / میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کیا جائے۔کنونس الاؤنس میں اضافہ کیا جائے۔محکمہ تعلیم سے 219 پوسٹوں کی بھیجی گئی سمری محکمہ خزانہ سے منظوری کے احکامات صادرکریں۔2022 میں اساتذہ کے لئے ا پگریڈیشن کے جو ایکٹ پاس ہو چکا ہے صوبائی حکومت کو اس پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ اساتذہ میں سخت بے چینی ہے اس لئے جلد از جلد اس کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائیں۔ خیبرپختونخواہ کے تمام کلرکوں اور تمام کمپیوٹرا پر یٹرز کوکمپیوٹرا لاؤنس دیا جائیں۔ محکمہ تعلیم میں 17 BPS سپرنٹنڈنٹ کو 17 BPS بجٹ اینڈا کاؤنٹس آفیسر کو پروموشن میں جو تضاد ہے ختم کیا جائے۔بجٹ اینڈا کاؤنٹس آ فسر کے پوسٹ کو 18 BPS میں اپگریڈ کیا جائیں۔ تمام ایڈ منسٹریشن ملازمین کو ایگزٹیوں الاؤنس دیا جائیں۔پاپولیشن ویلفیئر سٹاف کے مطالبات ہے جو کہ 260 فلاحی مرکز کے ملازمین کو پراجیکٹ سے مستقل کیا جائے۔فی میل ویلفیئر کو آپگریڈ کیا جائے۔ صوبہ بھر کے پبلک ہیلتھ کے ملازمین کو سروس سٹرکچر دیا جائیں، اور اس کے جو 6000 پوسٹیں ختم ہو چکی ہے بحال کیا جائیں۔ LHW (1994) سے تا حال سکیل نمبر 5 اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے ان کو بنیادی سکیل 9 دی جائے۔اور سروس سٹرکچر منظوری کیا جائے۔ محکمہ صحت کے تمام کلرک برادری میں کلاس 4 ملازمین اور ساتھ سٹور کیپرز کو HPA دیا جائے جیسا کہ محکمہ صحت میں اور ملازمین کو پہلے سے مل رہے ہیں یہ تضاد ختم کیا جائیں۔اجلاس میں صدر خضرحیات،جنرل سیکرٹری حضرت عثمان کے علاوہ سینئر نائب صدر اول عالم رشید،سینئر نائب صدر دوم، شیر مالک،جو نیئر نائب صدر اول جاوید اقبال،جو نیئر نائب صدر دوم عرفان خان،ایڈشنل جنرل سیکرٹری عنایت اللہ خان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل کریم،فنانس سیکرٹری گوہر اقبال،سروس سیکرٹری اعجاز خان،آفس سیکرٹری عثمان خان،کوارڈینیشن سیکرٹری عمر بادشاہ شامل تھے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button