دیر لوئر: تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مابین صلح، کیس واپس لینے کا اعلان

Spread the love

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مابین صلح ہو گئی اعزاز الملک افکاری نے اپنا کیس واپس لینے کا اعلان کر دیا

دیر لوئر (لیاقت سیماب درانی ) سابق ناظم و امیر جماعت اسلامی تحصیل منڈا ہمایون خان کے حجرہ میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مشران کے مابین ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی کے امیر اعزاز الملک افکاری ، پی کے 17 کے ایم پی اے عبید الرحمن ، چیئرمین تحصیل ثمر باغ سعید احمد پاچہ ، پی ٹی ائی پارلیمنٹیرین کے رہنما فضل معبود خان ، چیئرمین شاہ عزت خان ،چیئرمین سید شاہ ، چیئرمین انعام ، صدر ال پیٹرولیم اسوسیشن ملاکنڈ ڈویژن میاں علی جان ، محمد دین جان بشمول تحریک انصاف و جماعت اسلامی کہ رہنماؤں نے شرکت کی
ہمایون خان نے جرگہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فضل معبود خان کے سرپرستی میں جرگہ مشران نے فیصلہ کیا ہے کے جماعت اسلامی نے الیکشن ٹریبونل میں جو کیس جمع کیا ہے وہ علاقے کے بہتر مفاد میں واپس لیں گے اور اسی طرح جماعت اسلامی کی جو ریٹرننگ افسرپراور دیگر تحفظات ہیں اس کا مداوا کیا جائے گا اور تحریک انصاف کی جانب سے جندول میں انتقامی سیاست کے بجائے افہام و تفہیم کی سیاست کیجائے گی
جرگہ سے سابق ایم پی اے و امیر جماعت اسلامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے جماعت اسلامی کے فیصلے ہمیشہ شوریٰ کے ذریعے کی جاتی ہے اور شوریٰ کے فیصلے کے مطابق میں اج ہی عدالت سے اپنا کیس واپس لے لوں گا انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا پر تحریک انصاف کی حکومت ہے یہاں سے ایم پی اے بھی تحریک انصاف کا ہوں تو علاقے کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے اگر یہاں سے میں بھی ایم پی اے بن جاتا تو میں جا کر اپوزیشن میں بیٹھتا ہوں اور شاید میں جندول کا اسی طرح خدمت نہیں کر پاتا مجھے امید ہے کہ ایم پی اے عبید الرحمن جندول کی مسائل پر خصوصی توجہ دیں گے اور جندول کی مسائل کے حل میں جماعت اسلامی بھی ان کے شانہ بشانہ ہوگی
جرگہ سے ایم پی اے عبید الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ پختونوں کی روایات میں ہمیشہ مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے صدر فضل معبود خان اور اس کے جرگہ ممبران نے علاقے کے بہتر مفاد میں کوشش کی ہے میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد کے ویژن کے مطابق سیاست کرتے ہیں اب جندول کے عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے تو ان کے تمام مسائل کی حل کے لیے دن رات کوشش کریں گے ہم نے نہ پہلے کھبی انتقامی سیاست کی ہے اور نہ ابھی انتقامی سیاست کریں گے ہماری تمام تر توانائ علاقائی مسائل کے حل پر ہی صرف ہوگی
انہوں نے جماعت اسلامی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جرگہ کے فیصلے کے ساتھ اتفاق کر کے اپنا کیس واپس لینے کا اعلان کیا ہے جس کا ہم اور تحریک انصاف کے کارکنان قدر کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button