لوئر دیر: ریجنل پولیس آفیسر کا امن و امان کا جائزہ، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری

Spread the love

لویردیر )ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کا دورہ لوئر دیر،ضلع کے امن و امان کا جائزہ لیا،اس سلسلے میں بدھ کے روز ار پی او ملاکنڈ رینج محمد علی خان نے ضلع لوئر دیر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی پی او افس لوئر دیر میں پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی.میٹنگ میں ڈی پی او لوئردیر رائے مظہر اقبال،ایس پی انوسٹی گیشن رشید خان،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سمیت ضلع بھر کے سرکل ڈی ایس پیز و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر دیر رائے مظہر اقبال نے ضلع کے مجموعی امن و امان صورتحال پر آر پی او ملاکنڈ کو تفصیلی بریفینگ دی،اس موقع پر آر پی او ملاکنڈ نے امن دشمن عناصر کے خلاف سرکل میدان میں جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے سلسلے میں پولیس افسران کو ضروری احکامات جاری کیے،آر پی او ملاکنڈ محمد علی خان نے میدان سرکل میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ رینج نے ضلع کے مجموعی امن و امان صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس اسی جذبے اور ہمت کے ساتھ عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button