بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)
عبدالعظیم ادبی مکتب کی تنظیم نو مکمل ہوگئی، شعیب شعور صدر اور حئار یوسفزے جنرل سیکرٹری مقرر ہوئے۔
اس حوالے سے تنظیم کا انتخابی اجلاس نجی سکول خار میں زیر صدارت بخت روان عمر خیل منعقد ہوا جس میں تنظیم ممبران نے بھرپور شرکت کرکے اتفاق رائے سے کابینہ کا چناؤ کیا،
جس میں سرپرست اعلیٰ فضل سبحان سبحانی، چئیرمین غنی غورزنگ، جائنٹ سیکرٹری ثاقب یوسفزے، محمد عثما ن فنانس سیکرٹری، مالیان معاون اور محمد عالم پریس سیکرٹری شامل ہے،
بخت روان عمر خیل، ڈاکٹر اقبال شاکر، اسلم سالک، ناموس خان ناموس اور دیگر شرکاء نے کابینہ پر اعتماد کا اظہار کرکے انہیں مبارکباد دی،
اور امید ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ زبان و ادب کے فروغ کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔