
سوات(بیورورپورٹ) اپرسوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ کا اٹھواں اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات آفس سیدو شریف میں زیرصدارت اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ کے سنیئر ممبر فضل خالق کاکا منعقد ہوا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی خان ،ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر یو ایس ڈی اے سعید الرحمان ،بورڈ اف ڈائریکٹر کے ممبران ایڈوکیٹ اورنگزیب خان،،ثناء اللہ خان ، بذریعہ ویڈیو لنک احسان اللہ خان ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سیاحت سحرش نگار اور اعزازی طور پر سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سردار زیب نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی وڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے ممبر صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی اور دیگربورڈ ممبران کو سوات کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی سہولیات اور سیاحت کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پربریفنگ دی۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی اور دیگر بورڈ ممبران نےعلاقے کی تعمیر وترقی اور سیاحت کے فروغ کے لئے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیاحتی مقامات کی تعمیر وترقی کے ساتھ سیاحوں کی دلچسپی کے لئے نئے سیاحتی مقامات دریافت کرائے جائیں گے اور سیاحت کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گےجبکہ سیاحت بھی پروان چڑھے گا۔