جے یو آئی خیبر پختونخواہ: 15 لاکھ ممبران کی رکنیت سازی مہم کا ہدف مقرر

Spread the love

تیمرگرہ بیورو رپورٹ
،جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات،خیبر پختون میں ممبر سازی مہم کے لیے 15 لاکھ ممبران کا ہدف مقرر،ممبرشپ مہم 25 جولائی تک جاری رہے گی۔یونین کونسل سے لے صوبے تک تنظیم نو کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختون خواہ کے ناظم انتخابات مولانا احمد علی درویش نے تالاش سرای پایان میں پارٹی کی صوبائی رہنما مولانا محمد رحیم حقانی کی رہائش گاہ پر منعقدہ ناظمین و معاونین انتخابات کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر صوبائی نایب امیر مفتی فضل غفور،صوبائی سالار انصار الاسلام اسرار مروت،صوبائی معاونین عبدالحلیم جاوید، مولانا امانت شاہ حقانی،ضلعی امیر سراج الدین، جنرل سیکرٹری حاجی جاوید اقبال ،ضلعی ناظم انتخابات حاجی اکرام ،ضلعی نائب امیر حاجی خورشید خان وہ دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔مولانا احمد علی درویش کا کہنا تھا کہ جے یو ائی جمہوری اقدار پر یقین رکھنے والی جماعت ہے۔ہر پانچ سال کے بعد یونین کونسل سے لے کر مرکزی قیادت تک پارٹی کی تنظیم سازی کی جاتی ہے جس کے لیے پہلے مرحلے میں رکنیت سازی کا مرحلہ انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ خیبر پختن خواہ کے تمام اضلاع میں رکنیت سازی کا عمل انتہائی شفاف انداز سے جاری ہے جو کہ 25 جولائی تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا،خیبر پختون خواہ میں 15 لاکھ نئے ممبران کو پارٹی میں شامل کیا جائے گا اور انہیں ممبرشپ دی جائے گی انہوں نے کہا کہ عوام حقیقی اسلامی فلاحی اور جمہوری مملکت کے قیام کے لیے جے یو ائی کے دستور اور منشور کا ساتھ دے اور رکنیت سازی مہم کو کامیاب بناے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی قیادت کے احکامات کے مطابق پارٹی کے اندر کسی قسم کی گروپ بندی، جعلی رکنیت سازی وغیرہ برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے تمام ارکان کے خلاف پارٹی ائین کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button