
باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ سپورٹس کمپلیکس پر جاری پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں باجوڑ ٹائیگرز کرکٹ کلب نے کیمپ الیون کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 259 رنز سے شکست دی۔تفصیلات کے مطابق باجوڑ ٹائیگرز کرکٹ کلب کے کپتان حیات اللہ نے ٹاس جیتا اور پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ باجوڑ ٹائیگرز کرکٹ کلب نے مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 380 رنز بنائے جس میں بہادر زیب 91،حیات اللہ 84،رومان عالم 64 اور شاکر اللہ نے ناٹ آؤٹ 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کیمپ الیون کے طرف سے عجب خان نے 4، زاہد 2 اور سجّاد نے 2 وکٹیں حاصل کی۔جواب میں کیمپ الیون کے پوری ٹیم 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔فرمان اللہ نے 36 اور سجّاد نے 25 رنز بنائے۔باجوڑ ٹائیگرز کرکٹ کلب کی طرف سے کپتان حیات اللہ نے 3 جبکہ عباس اور سلیم نے بالترتیب 2،2 وکٹیں حاصل کی۔حیات اللہ کو شاندار الراونڈ نگ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔