باجوڑ: نختر میں اراضی تنازعہ میں فائرنگ، ایک جان بحق، تین زخمی

Spread the love

باجوڑ(نمائندہ خصوصی)ضلع باجوڑ کے علاقہ نختر ماموند میں اراضی تنازعہ پر دو فریقوں کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جانبحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تحصیل ماموند کے علاقہ نختر میں دو فریقین کے درمیان اراضی تنازعہ پر دو طرفہ فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ سے ایک شخص مسمی گلاب ولد میاں خان جان بحق جبکہ تین افراد علی خان، تاج محمد اور مراد شدید زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے واقعہ کے تحقیقات شروع کردی ہے اور ملزمان کے گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button