
لویر دیر ) بہترین ڈیوٹی پر ڈی پی او لوئر دیر نے پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا،اس سلسلے میں ڈی پی او آفس لوئر دیر میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر دیر رات مظہر اقبال نے بہترین ڈیوٹی پر پولیس افسران اور جوانوں کو شاباش دی اور تعریفی اسناد سے نوازا،ڈی پی او لوئر دیر رائے مظہر اقبال نے ٹریفک انسپکٹر خان نظر خان،پبلک ریشلیشن آفیسر حشمت اللہ،ٹی او عزیز اللہ،عدنان حیدر،سیراج الدین، نثار خان و دیگر اہلکاروں کو بہترین ڈیوٹی پر کلاس تھری سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیں۔اس ۔موقع پر انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد جوانوں کی حوصلہ افزائی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کا بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف ان کی محنت کی قدر کی جاتی ہے بلکہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ یہ اقدام انہیں مزید محنت اور ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ترغیب دیتا ہے۔