
باجوڑ چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ائ پی پیز (IPPs) Independent Power Producers کیساتھ ہونے والے تمام معاہدوں کو فوری طور پر ختم کرکے سستے زرائع سے بجلی کی خریداری شروع کرے۔
باجوڑ چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے گروپ لیڈر حاجی لعلی شاہ صدر افضل خان اور چیمبر کے ایگزیکٹیو ممبران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ IPPs) Independent Power Producers) کیساتھ تمام معاہدوں کو منسوخ کرکے سستے زرائع سے بجلی کی خریداری شروع کرے
انہوں نے کہا کہ بجلی کے بے تحاشا نرخوں کی وجہ سے مختلف صنعتی شعبوں میں بڑے پیمانے پر بندش ہورہے ہیں وفاقی حکومت ائ پی پیز کیساتھ تمام معاہدوں کو ختم کرے
وفاقی حکومت جلد ائ پی پیز سے نمٹنے کے لئے ٹھوس حکمت عملی وضع کرے گی اور قومی مفاد میں صنعت کے لئے بجلی کی سستی قیمتوں کو یقینی بنائے گی۔