
چکدرہ(احسان دانش) ملکی سلامتی ( سی ڈی او) کے مرکزی سینیئر وائس ملک جمیل احمد اور چیئرمین ملاکنڈ ڈویژن ملک حضرت محمد وردگ نے کہا ہے کہ پولیس اور پاک فوج ملک کی حفاظت کے ادارے ہیں اور ملکی سلامتی (سی ڈی او) کے ملک بھر میں سات لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ممبرز ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، گزشتہ روز غارگے باڈوان میں منعقدہ ممبرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تشویش کا اظہار کیا ملک دشمن عناصر پاک فوج کے خلاف شرانگیز پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں تاہم ایسے کسی بھی مذموم منصوبے کو ناکام بنایا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور پولیس ہر مشکل گھڑی میں دفاع وطن اور قیام امن کے لئے صف اول کا کردار ادا کرتے ہیں اور پوری قوم کو اس پر فخر ہے ، تنظیم کے رہنماؤں نے کہا کہ ان کی تنظیم نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ بنانے کی غرض سے منشیات کا کروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف مؤثر اقدامات کر رہی ہے ، چترال ، اپر دیر ، باجوڑ اور دیگر علاقوں کے تنظیمی عہدیدار اور ممبران نے کنونشن میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر مرکزی چیئرمین اور دیگر عہدیداروں کو ہار پہنائے گئے جبکہ ممبرز میں تنظیمی کارڈز تقسیم کئے گئے ـ