
سوات(بیوروپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد اللہ نے گزشتہ روز کرنل شیر خان کے قریب ٹریفک حادثے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل فضل حیات کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی، انھوں شہید کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور کہاکہ وہ اس غم میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔