
افغانی وفد کی بھی مسائل کے حل کیلئے آمد، ایم پی اے کی ہم وطنوں سمیت افغانیوں کے بھی مسائل حل کرنے کی ہدایت
افغان شہری قانونی طریقے سے پاکستان با آسانی آسکتے ہیں،ملک طارق اعوان کی گفتگو
پشاور(پ) ن لیگ پی کے 82 ایم پی اے ملک طارق اعوان کے قلعہ میں ہر پیر کے روز منعقد ہونے والے پبلک ڈے پر شہر بھر کے عوام سمیت اب افغانی باشندے بھی اپنے مسائل کے حل کیلئے آرہے ہیں گزشتہ روز طارق اعوان قلعہ میں پبلک ڈے میں شہر بھر،حلقہ عوام اور افغانی باشندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ن لیگی ایم پی اے ملک طارق اعوان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اکثریتی شہریوں نے اپنے علاقوں میں سوئی گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ بارے شکایات کیں اور دیگر افراد نے ڈبلیو ایس ایس پی سے صفائی ستھرائی نہ کرنے کا شکوہ کیا چنانچہ ایم پی اے ملک طارق اعوان نے تمام مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں اور یہ کہ کوئی بھی سرکاری ملازم اور افسر عوام سے بڑھ کر نہیں لہذا تمام محکمے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کردار ادا کریں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ملک طارق اعوان نے افغانی باشندوں کو بھی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ افغانی قانونی طریقے سے پاکستان با آسانی آسکتے ہیں لہذا انکے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی