شانگلہ: عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے، حکومت مخالف نعرے

Spread the love

شانگلہ(آفتاب حسین) تحریک انصاف کا شانگلہ کے پورن اور الپوری ڈھیرئی میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرے۔ حکومت مخالف سخت نعرہ بازی۔ شانگلہ میں مسلسل ایک جماعت کو عوامی مینڈیٹ نہ ہونے کے باوجود سیٹیں دی جا رہی ہیں جو عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے، مسلم لیگ اور اس کے اتحادی تحریک انصاف سے بکلاہٹ کا شکار ہیں اس لیے گزشتہ روز شوکت یوسف زئی کے خلاف انتقامی کاروائی کی کوشش کی گئی جس کو عدالت نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔ یہ لوگ مختلف حربوں سے پی ٹی ائی رہنماؤں کو اب بھی پریشان کر رہے ہیں۔ الپوری ڈھیرئی میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما تحصیل چیئرمین بشام الحاج سدید الرحمان کر رہے تھے جس میں تحصیل میئر الپوری وقاراحمدخان،صدر اائی ایل ایف سابق امیدوار صوبائی اسمبلی صدر الرحمان ایڈوکیٹ اور دیگر پارٹی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ پورن کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت ایم پی اے عبدالمنیم کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہروں میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پی ٹی ائی کے سرگرم رہنماؤں نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اس لیے جیل میں رکھا گیا ہے کہ وہ امت مسلمہ کا واحد لیڈر اور پاکستانی عوام کا حقیقی وزیراعظم ہے عمران خان کی رہائی کے لیے کارکنان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت سیاست نہیں بلکہ انتقامی کاروائی پر یقین رکھتی ہے جبکہ تحریک انصاف شروع ہی سے اپنے ایجنڈے پر عمل پھیرا ہے اور اس ملک میں وہ ائین و قانون کی بالادستی چاہتی ہے اور جمہوری انداز سے سیاست کے خواہاں ہیں۔ ان رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ شانگلہ میں عوام مینڈیٹ چوری کر کے فارم 47 کے تحت غیر منتخب شخص کو عوام پر مسلط کیا گیا جو ظلم ہے۔ شانگلہ پی ٹی ائی کا گڑ ہے اور رہے گا تاہم گز شتہ عام انتخابات میں یہاں کے عوام کی مینڈیٹ کی جو توہین کی گئی وہ تاریخ کا حصہ ہے شانگلہ کے عوام باشعور اور اپنے علاقے سے پیار کرنے والے ہیں اور انہوں نے عام انتخابات میں ثابت کیا کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں تاہم یہاں دھاند لی زدہ نتائج بنا کر عوام کی ووٹوں کی توہین کی گئی جس کا حساب لیں گے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button