
سوات(بیورورپورٹ) جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات میں 4 اگست یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جسمیں ایس پی ہیڈ کوارٹر ظہور احمد، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نعیم خان ، لائن آفسر سب انسپکٹر نجیب خان سمیت دیگرپولیس افسران اور جوانوں نے خون کے عطیات پیش کئے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ 4 اگست تجدید وفا کا دن ہے۔سوات پولیس کے افسران اور جوانوں نے امن و امان اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر قربانیاں دی ہیں۔ جس کی بدولت آج ہم پر امن فضا میں رہ رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا بالخصوص سوات پولیس کے افسران و جوانوں کے قربانیاں ہمیشہ کے لئے یاد رکھی جائیگی۔
۔۔۔