
تالاش (حبیب محمد خٹک سے) حلال رزق کمانا عین عبادت اور شرعی اصولوں کی موافق کاروبار کرنا پیغمبری پیشہ ہے ۔وادی تالاش ایک پر امن اور ہر قسم کی کاروباری سرگرمیوں کیلئے موزون ترین علاقہ ہے ۔ ڈاکٹر نور محمد
ان خیالات کا اظہار انجمن تحفظ تاجران تالاش بازار کے صدر و قومی اصلاحی جرگہ تالاش کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نور محمد نے مرکزی بازار تالاش بمقام حسن پلازہ فقیر آباد کلپانی قدیمی کشمیر بیکرز ،سویٹس اینڈ پیزہ ہٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔افتتاحی تقریب سے معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید حسن ایڈوکیٹ ،وی سی چئیر مین نور احمد جان ،یوتھ اصلاحی جرگہ تالاش کے صدر فضل وہاب سواتی ،ایم ڈی غلام مصطفیٰ ،اونر اذیب مصطفیٰ ،انجمن تحفظ تاجران تالاش بازار کے جنرل سیکرٹری حاجی غلام محمد ،سینئر نائب صدر حاجی شریف اللہ خان ،منیجر عمر مصطفیٰ ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔ قدیمی کشمیر بیکرز، سوئٹس اینڈ پیزہ ہٹ تالاش کے افتتاحی تقریب سے انجمن تحفظ تاجران تالاش بازار کے صدر ڈاکٹر نور محمد نے مزید کہا ۔کہ ہم تمام تاجران اور عمائدین علاقہ کے جانب سے وادی تالاش میں ہرقسم کی حلال اور جائز کاروبار کرنے والوں کو ملک بھر سے آنے والے سرمایہ کاروں اور کاروباری لوگوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔کیونکہ تالاش ایک پر امن علاقہ اور یہاں کے باشندے بھی تعاون کرنے والے لوگ ہیں ۔اس قسم کی بڑے بڑے کاروبار کو شروع کرنے سے سرمایہ کاری کرنے والے افراد کیساتھ علاقے کے لوگوں کو بھی فائدے پہنچ ینگے ۔ہر جائزہ کاروبار میں اللہ رب العزت خیر وبرکت پیدا کرتا ہے کیونکہ یہ پیغمبری پیشہ ہے ۔علاقے کی لوگوں اور خصوصاً ہنر مندوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے ۔عمائدین علاقہ اور انجمن تحفظ تاجران نے ملک بھر سے آنے والے سرمایہ کاروں اور کاروباری لوگوں کو اپنے طرف سے ہرقسم کی تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وادی تالاش سنٹرل ایشیا کو ملانے والا واحد علاقہ جہاں سے آین سی سی روڈ کی شکل ایک مرکزی شاہراہ گزرتی ہے جو کہ چائنہ ،افغانستان،کرغستان،اذربائیجان،رشہ سمیت سنٹرل ایشیا کے کے بہت سارے ممالک کو ملانے والا واحد تجارتی شاہراہوں میں ایک ہے ۔یہاں کے لوگ پُرامن ،تعلیم یافتہ اور مہمان نواز ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ وادی تالاش میں آئے روز سرمایہ کار اور کاروباری لوگ مختلف نوعیت کے کاروبار کی طور پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔وادی تالاش محل وقوع کے اعتبار سے ایک وسیع اور محفوظ وادی ہے ۔ پانچ اضلاع کو ملانے والا ٹریفک کے لحاظ سے مصروف ترین شاہراہ جو کہ وادی تالاش کے عین وسط میں واقع مرکزی بازار تالاش سے گزرتا ہے ۔جس کی وجہ سے دن بہ دن تالاش کاروباری حب میں تبدیل ہوتا جارہا ہے ۔۔