
بونیر(اے ار عابد سے)
ٹی ایم او ڈگر ظہور احمد نے وزڈم ھاوس سکول کے پرنسپل نوید شرف اور طلباء اور ٹی ایم اے سٹاف کے ھمراہ عدالت چوک میں پودے لگا کر مون سون شجر کاری کو تیسرے ھفتے بھی جاری رکھا اور ٹی ایم اے افس کے اس پاس نیشنل بنک ڈگر اور عدالت چوک میں بھی پودے لگائیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی ایم او ظہور احمد نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے سٹاف محکمہ جنگلات ضلعی انتظامیہ اور ڈگر انتظامیہ کے ساتھ ملکر شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے ۔ٹی ایم او ظہور احمد نے سکول کے بچوں کو شجر کاری مہم میں شریک کرنے کے حوالے سے بتایا ہے کہ شجر کاری ائندہ نسل کے بہتر کل کے لئے کی جارہی ہے اور اس میں طلباء کو شریک کرنے سے انکو پودوں کی اھمیت ضرورت اور فوائد سے اگاہی ملے گی اور طلباء اس پیغام کو یاد بھی رکھیں گے اور اگے منتقل بھی کریں گے اور جہاں جہاں پودے دیکھیں گے تو ان کی جانوروں اور بچوں سے حفاظت بھی کریں گے اور پانی دینے گھاس پھوس صاف کریں گے جس کیوجہ سے پودے بڑے ہوکر تناور درخت بنیں گے اور ملک میں جنگلات کا رقبہ بڑھے گا جس سے زمین کی کٹاو رک جائے گی اور ماحول پر اچھا اثر پڑے گا۔