
لنڈیکوتل (صائم افریدی) ضلع خیبر لنڈی کوتل کے دورافتادہ علاقہ بازار زخہ خیل نظر خیل جڑوبی میں بارش اور برفباری کے باعث گل محمد نامی شخص کی گھر کی کمرے کی چھت گرنے سے 2 خواتین اور 4 بچوں سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ اسکے علاوہ درجنوں گھروں کی چھتیں اور دیواریں گر گئے ۔ جن میں لوگوں کیساتھ ساتھ مال مویشی بھی ہلاک ہوئے جس سے لوگوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ۔لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ کمشنر ارشاد علی مہمند تحصیلدار زیب اللہ آفریدی اپنے ٹیم کے ہمراہ لنڈی کوتل بازار زخہ خیل میں بارش اور برفباری کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے متاثرہ علاقہ کے لئے روانہ ہوگئے ضلعی انتظامیہ حکام کا کہنا ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں غم زدہ خاندان کے ساتھ غم میں برابر شریک ہیں اور متاثرہ خاندان کی ہرممکن مدد کی جائے گی