ثمرباغ: وزیر اعلیٰ کے احکامات پر منڈہ بازار میں صفائی، تجاوزات کے خلاف کارروائی

Spread the love

سب ڈویژنل انتظامیہ ثمرباغ دیر پائین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ جناب علی امین خان گنڈاپور صاحب کے ( گوڈ گورننس عوامی ایجنڈا کے تحت) بازار منڈہ میں اشیاء خوردنوش کی چیکنگ, صفائی مہم والک و تجاوزات کے خلاف اپریشن ہوئی۔
اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ جناب محمد سہیل صاحب نے تحصیل منڈہ کا دورہ کر کے ٹی-ایم-او منڈہ جناب نور الامین و جملہ سٹاف کے ہمراہ عوام کے اگاہی بارے صفائی ستھرائی ایک مختصر والک کا انعقاد کیا گیا۔ خصوصی صفائی ہفتہ مہم پیر سے جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ و ٹی-ایم-اے سٹاف نے بازار منڈہ میں تجاوزات کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرتے ہوئے روڈ احاطے میں موجود کاروباری سٹالز, ہتھ گاڑیاں, پنجرے, تخت و دیگر اشیاء ہٹوا کر روڈ ٹریفک و عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ سامان کو تحویل میں لے کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔

اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ نے منڈہ بازار میں اشیاء خوردنوش کے قیمتوں, وزن, صفائی و دیگر کا جائزہ لے کر متعدد کاروبار کو ناقص صفائی, روٹی کے کم وزن اور زیادہ قیمت وصول کرنے پر سیل و بھاری جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 15 کلو غیر قانونی پلاسٹک تھیلوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button