کالام سے لاہور جانے والا سبزی ٹرک الٹ گیا، طویل ریسکیو آپریشن کے بعد سڑک بحال

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)کالام سے لاہور سبزی لے جانے والا ٹرک بڈئی کمر کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے عوامی ایجنڈے کے تحت ڈائریکٹر جنرل اور ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹرکرامت علی کی نگرانی میں یو ایس ڈی اے کی ٹیم نے دو گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کرکے ٹرک کو ریسکیوکر لیا۔ ریسکیو آپریشن مکمل کرنے کے بعد مرکزی سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button