انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اخترحیات کا سوات کا دورہ

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اخترحیات نے سوات کا دورہ کیا اور

ریجنل پولیس آ فس ملاکنڈ سیدوشریف میں اعلیٰ پولیس حکام کے اجلاس کی صدارت کی۔ ریجنل پولیس آفس سیدو شریف پہنچے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی، بعد ازاں انہوں نے ریجنل پولیس آفس ملاکنڈ میں منعقدہ پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی خیبر پختونخواہ شوکت عباس، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان، ڈی پی اوسوات ڈاکٹر زاہد اللہ ، ڈی پی او شانگلہ محمد عمران ، ڈی پی او لوئر دیر سلیم عباس کلاچی، ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق ، ڈی پی او بونیر شاہ حسن خان سمیت ایس پی سی ٹی ڈی نے شرکت کی، آر پی او ملاکنڈ محمد علی خان نے آئی جی پی کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملاکنڈ ڈویژن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی پی اختر حیات خان نے ملاکنڈ ڈویژن کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے پولیس افسران کو احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہاکہ سوات سمیت کسی بھی علاقے میں امن وامان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پولیس فورس ہرقسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔

۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button