ٹیچر کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہفتے تک ڈیڈ لائن

Spread the love

بونیر(اے ار عابد سے )

تحصیل خدوخیل علاقہ طوطالئے میں جنگدرہ کے رہائشی سکول ٹیچر نرگس کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے ۔مظاہرین نے تحصیل کمپلیکس کے سامنے سڑک بلاک کردیا اور ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کو ہفتے کے روز تک ڈیڈ لائن دی ہے۔ادھر ضلع بھر کے پرائمری سکولوں میں خواتین و مرد ٹیچرز نے ال پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی کال پر سیاہ پٹیاں باندھ کر علامتی ہڑتال کی ہے۔

اسکول ٹیچر نرگس کو  منگل کے روز  صبح ڈیوٹی جاتے وقت مقامی افراد نے زبردستی شادی کی عرض سے موٹر کار میں  اغوا کی ناکام کو شش پر گولیاں مارکر موقع پر قتل کردی تھی اور ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

ٹیچر نرگس کی قتل کے خلاف مقتولہ کے لواحقین, سکول اساتذہ  اور جنگدرہ کے رہائشیوں اور ملحقہ مواضعات کے عوام نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تحصیل کمپلیکس طوطالئے کے سامنے بونیر صوابی روڈ کو بلاک کر دیا۔  مظاہرین سے ڈاگئ کے سابقہ ناظم راج ولی خان اور غلام اکبر نے خطاب کیا اور کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف جنگدرہ بلکہ پورے خدوخیل کے لئے باعث تشویش ہے. مظاہرین سے ڈی ایس پی عبدالوکیل خان نے کامیاب مذاکرات کئے اور کہا کہ ملزمان کو ھفتے کے روز تک گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پہلے وقت سے مستعد ہے اور وہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے.ڈی ایس پی عبدالوکیل اور  ایس ایچ او صرات خان نے کہا کہ وہ خود ذاتی طور پر اس دلخراش واقعے پر نہایت افسردہ ہیں اور ڈی پی او شاہ حسن نے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے سخت ھدایات جاری کئے ہیں۔

کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں مظاہرین نے چار گھنٹے سے بلاک سڑک ٹریفک کے لئے کھول دی ہے اور پر امن طور پر منتشر ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button