بونیر(اے ار عابد سے )
ڈی ار سی سرکل پیر بابا کے چیئرمین ولی رحمان اور سلارزی سے دیگر ممبران کی کوششوں سے کنگر گلئی کے دو فریقین کے مابین رہائشی گھر کا چھ سال سے عدالت میں زیر التواء تنازعے کا باھمی رضامندی سے سولہ لاکھ روپے میں ھمیشہ کے لئے حل کردیا ہے اور دونوں فریقین کو ڈی ار سی دفتر تھانہ جوڑ میں بغلگیر کرایا اور اپس میں تمام اختلافات بھلا نے کا عہد کیا۔ فریقین نے ڈی ار سی چیئرمین ولی رحمان ممبران زرین خان شہزادہ عبدالرشید امیر رحمان اور سلارزی مشر کمین خان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انکی مصالحانہ کوششوں سے دیرینہ تنازعہ پر آمن حل ہوا اور فریقین مزید کورٹ کچہری کے چکروں اور قیمتی وقت اور محنت کی کمائی خامخواہ خرچ کرنے سے بچ گئے ہیں جس کا آ جر اللہ سبحان و تعالیٰ دنیا و آخرت میں دے گا۔