تیمرگرہ (ڈسٹر کٹ رپورٹر) یوم دفاع کی مناسبت سے گورنمنٹ ہائی سکول بلامبٹ میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کی روشنی محکمہ یوتھ لوئیر دیر کے زیر اہتمام تقریب کا اہتما م کیاگیا تقریب میں اے اے سی طارق خان ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ملک شہزاد طارق گورنمنٹ ہائی سکول بلامبٹ کے پرنسپل ملک عبد السلیم خان کے علاوہ اساتذہ اور سکول طلباء نے شرکت کی،اس موقع پر قرست،نعت خوانی،قومی ترانہ اور مباحثہ کے مقابلے کا انعقاد کیاگیا جبکہ تقریب میں پاک فوج اور پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کی گئی تقریب سے ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ملک شہزاد طارق اے اے سی طارق خان اور پرنسپل ملک عبد السلیم خان نے کہاکہ یومِ دفاع 6 ستمبر کا دن ہمارے لیے کبھی نہ بھولنے والا دن ہے ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے آج کے دن ہم اپنی مسلح افواج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انھوں نے کہاکہ آج ہم ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے سربلندی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، انھوں نے کہا کہ ہماری افواج پہلے سے کہیں زیادہ تربیت یافتہ اور چوکس ہیں، اور کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، یوتھ آفیسر نے کہا کہ ہمیں اپنی ایٹمی طاقت پر بہت زیادہ فخر ہے، اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز طلباء میں تحائف اور تعریفی اسناد کی تقسیم کے ساتھ مہمانوں اور معززین میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔